Sunday, 22 February 2015

Posted by Hamid Noori

ایک معمر شخص ہاتھ میں موبائل اٹھائے ایک موبائل ریپئیرنگ شاپ میں داخل ہوا ، دوکاندار کو موبائل فون تھماتے ہوئے بولا کہ اس میں دیکھو کیا مسلہ ہے؟ کیا یہ ٹھیک کام کررہا ہے؟ نوجوان دوکاندار نے الٹ پلٹ کر موبائل کو چیک کیا، کال بھی ملا کر دیکھی، سب کچھ ٹھیک کام کررہا تھا۔ اس نے باباجی سے کہا " یہ تو ٹھیک چل رہا ہے" باباجی نے نوجوان سے موبائل فون واپس لیتے ہوئے حیرت سے اسکی جانب دیکھا اور کہا " تو بیٹا یہ بجتا کیوں نہیں؟ میرے بچوں کے فون کیوں نہیں آتے اس پر؟؟"

No comments:

Post a Comment