فیس بک پر شہرت حاصل کرنے کے طریقے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرد حضرات کے لیے ان تجاویز پر عمل کر کے آپ راتوں راتوں اپنی پروفائل کو چار چاند لگا سکتے ہیں 1۔ خوامخواہ کی چیزیں، اِدھر اُدھر کی فضولیات میں ہر کسی کو ٹیگ کریں۔ 2۔مولویوں کی برائیاں کریں، ان کے رنگین قصوں کو گاہے بگاہے اچھالیں، 3۔ لڑکیوں کی حمایت کریں، عورتوں کی طرفداری کریں( جن حضرات کی بیگمات بھی فیس بک استعمال کرتی ہیں وہ اس طریقے کونظر انداز کریں) 4۔زیادہ سے زیاہ لائیک حاصل کرنے کے لیے ان لوگوں کو دوست بنائیں جو ہر وقت فیس بُک پر گرین سگنل دے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ 5۔فیس بک کی جانب سے دوستوں کی تعداد( پانچ ہزار) میں سے کم سے کم تین ہزار کا کوٹہ صنف نازک کے لیے مختص رکھیں، ایک ہزار مشہور شخصیات کو اور ایک ہزار چول لازمی فرینڈ بنائیں۔ 6۔ فیوریٹ کے بدلے فیوریٹ، لائیک کے بدلے لائیک، کمنٹ کے بدلے کمنٹ، فالو کے بدلے فالوکریں۔ 7۔ڈائجسٹ چٹکلے، بچوں کے رسالوں سے کام کی باتیں اور گوگل سرچ سے اُردو شاعری سے کاپی پیسٹ کریں۔ 8۔کسی کاغذی تنظیم کا رُکن بن جائیں، ہو سکے تو خود ہی کوئی این جی او بنا کر صدر یا چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیں۔ 9۔ہر ہفتے کسی بھی مشہور شخصیت یا مہنگی گاڑی کے ساتھ تصاویر بنواکر کم سے کم 100لوگوں کو ٹیگ کریں۔ 10۔کسی بھی مہنگے ہوٹل یا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہوکر دانتوں میں تیلی مارتے ہوئے تصویر بنا کر اَپ لوڈکرنا بھی اہم کام ہے۔ 11۔ دوست کی پھوپھی کے ولیمے میں بنائی گئی تصویر لازمی شیئرکریں۔ تصویر بنواتے وقت کسی سے کوٹ اُدھار لے لیں۔ 12۔ہر مہینے میں ایک بار طبیعت خراب ہونے کا اسٹیٹس لازمی دیں۔ 13۔ہر دو ماہ بعد کسی نہ کسی رشتے دار کی موت کی خبر ضرور دیں، اس سے دوستوں کی توجہ کا پتہ چلتا ہے۔ 14۔فارغ وقت میں فیس بُک کے دوستوں سے کسی بھی حوالے سے مشورہ مانگیں اور اس شغل سے ٹائم پاس کریں۔ لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر شہرت کے راز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔ہر تین دن بعد خوشی،غمگین اور اس طرح کی فلینگز ضرور دیں۔ 2۔پانچ ہزار فرینڈز میں سے چار ہزار لڑکوں کو دوست بنائیں، کیونکہ یہی ہر تصویر پر واہ واہ اور ہر غم میں آہ آہ کرتے ہیں۔ 3۔ نامور شعراءکی شاعری اپنی تصویر کے ساتھ لگا کر شیئر کریں۔ 4۔چاہے چنگ چی میں سفر کریں، لیکن ٹریولنگ Vitz پر لکھیں۔ 5۔اپنی کلوز فرینڈز کو کبھی فیس بُک پر فرینڈز نہ بنائیں۔ یہ آپ کی شہرت دیکھ کر آپ کا تمام کچا چٹھا کھول سکتی ہیں۔ 6۔کسی مشہور ایکٹر، ماڈل کو دوست نہ بنائیں ، کیونکہ آپ سے زیادہ کوئی خوبصورت نہیں ہے۔ 7۔ صبح اٹھ کر گوگل سے اچھے سے ناشتے کی تصویر اٹھا کر اپ لوڈ کریں اور بعد میں آرام سے چائے پاپے سے ناشتہ کرلیں۔ 8۔گھر میں غلطی سے کوئی اچھی ڈش بن جائے تو اس کی تصویر لازمی شیئر کریں۔ 9۔ رشتہ داروں کی شادیوں میں جاکر مختلف اینگل سے تصویریں بنوائیں اور ایک ایک کرکے اَپ لوڈ کریں، ایک ساتھ پوری البم شیئر کرنے کی غلطی نہ کریں۔ 10۔بغیر نام لیے کسی فرینڈ کی فرضی شکایت کا لکھ دیں اور دوستوں سے رائے پوچھیں۔یقین کریں بہت مزا آئے گا، سب کے خلوص کا پتہ چلتا ہے اس طرح۔ 11۔کوئی بھی نئی فلم دیکھتے ہوئے لازمی دوستوں کو بتائیں کہ watching movie …….،خالی جگہ پر فلم کا نام دیں۔ 12۔کسی دوسری لڑکی کو لائیک نہ کریں، نہ کمنٹ دیں۔ اگر کمنٹ دینا ضروری ہو تو ایسا دیں جو سامنے والی کے تن بدن میں آگ لگادے۔ 13۔ روزانہ دس سے زیادہ لوگوں کو کمنٹ یا لائک نہ کریں کیونکہ پرائے لڑکوں کو زیادہ فری کرنے سے نقصان اپنا ہوتا ہے اور پھر قدر بھی نہیں رہتی۔ 14۔ چاہے محلے کی دکان سے انڈے لینے جائیں لیکن فیس بُک پر شاپنگ کا اسٹیٹس دیں۔
No comments:
Post a Comment